Aamir Liaquat Hussain – Allah Ki Rehmat Ka Saya OST Pakistan Ramzan (Video)

    2169
    SHARE

    aamir-liaquat-hussain-allah-ki-rehmat-ka-saya-ost-pakistan-ramzan
    Allah Ki Rehmat Ka Saya (Pakistan Ramzan Geet) OST Pakistan Ramzan by Aamir Liaquat Hussain
    Post: Aslam Simghar
    Art Director: Syed Yasir Shah
    Director: Humayun Ali
    Project Head Irfan Junejo

    Watch video below:

    Alternative Video:

    Lyrics in Urdu:

    اللہ کی رحمت کا سایہ،توحید کا پرچم لہرایا
    اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقت شہادت ہے آیا

    اللہ کی رحمت خاص ہوئی ،پیاراساہمیں مہمان ملا….اِس ماہِ مبیں کی برکت سے اسلام ملا، ایمان ملا
    پھرنور سے بھیگی راتوں میںاِس دنیا کو قرآن ملا….اللہ کا بڑاانعام ملا،رمضان میں پاکستان ملا

    رمضان رمضان رمضان کا فیضان
    اللہ کا احسان ،ہم سب کا پاکستان
    یہ تحفہ ہجرت ہے، شہداءکی امانت ہے
    آقاکی بشارت ہے، رمضان کی برکت ہے
    یہ میراوطن میرے مولا کی عنایت ہے
    یہ خواب ہے شاعرکا، قائد کی ہے پہچان
    رمضان رمضان رمضان کا فیضان
    اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

    یہ بہتے ہوئے چشمے، پھیلے ہوئے میدان
    اورسونااگلتے ہوئے یہ کھیت یہ کھلیان
    منہ زورہواہویاسمندر ہویامیدان
    دشمن پہ قہر ڈھانے کو تےار ہرجوان
    رمضان رمضان رمضان کا فیضان
    اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

    یہ ماہِ عبادت ہے، اعلانِ سخاوت ہے
    سحری کی لطافت ہے،افطارکی لذت ہے
    کونین کا ہر ذرّہ مصروفِ عبادت ہے
    خوشیوں کا یہ اعلان، چاہت کا شبستان
    رمضان رمضان رمضان کا فیضان
    اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

    یکجہتی ملت کا بھرپور نمونہ ہے
    رحمت کا خزانہ ہے، برکت کا خزینہ ہے
    عصیاں کے سمندر میں بخشش کا سفینہ ہے
    اک ماہ کا یہ مہمان،ملت کا نگہبان
    رمضان رمضان رمضان کا فیضان
    اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

    Leave Your Comments Through Facebook